ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں ایک جوان لڑکی کی غیر فطری موت؛ خودکشی کا شبہ

بھٹکل میں ایک جوان لڑکی کی غیر فطری موت؛ خودکشی کا شبہ

Thu, 09 Apr 2020 19:42:52    S.O. News Service

بھٹکل 9/ اپریل (ایس او نیوز) تعلقہ کے گلمی  میں ایک 20 سالہ لڑکی مکمل طور پر جھلس کر ہلاک ہوگئی جس کی شناخت سُمیّا بنت  قلندر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

گھر والوں نے بتایا کہ  شام قریب چار بجے جب گھر کے افراد عصر کی نماز پڑھ رہے تھے، سُمیّا نے باتھ روم میں اپنے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگالی اور خود کو ہلاک کردیا۔ لیکن اُس نے ایسا کیوں کیا اس بات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔

سُمیّا چار بہنوں میں سب سے چھوٹی ہے، اس کی تینوں بڑی بہنوں کی شادی ہوچکی ہیں،  اس کے والد بھی انتقال کرچکے ہیں، ایک بھائی ہے جو شموگہ میں  ملازمت کرتا ہے، مگر کورونا کے لاک ڈاون کی وجہ سے وہ بھٹکل میں ہی موجود ہے۔ بھائی کا کہنا ہے کہ  اس کی چھوٹی بہن نماز کی پابند ہے، مگراُس نے ایسا انتہائی قدم کیوں اُٹھایا، معلوم نہیں ہوا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ یہ لوگ بے حد غریب ہیں۔

نعش  بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد گھروالوں کے حوالے کردی گئی ہے۔ مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔


Share: